متفرق خبریں

راؤ انوار ائرپورٹ سے گرفتار؟

جنوری 23, 2018 < 1 min

راؤ انوار ائرپورٹ سے گرفتار؟

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ائیر پورٹ سے رات گئے جعلی پولیس مقابلوں کے ماہر پولیس افسر راؤ انوار نے دبئی فرار ہونے کی کوشش کی ہے تاہم انہیں روک دیا گیا ہے _

راولپنڈی میں معتبر ذرائع کے مطابق راو انور کو دبئی جانے سے روک دیا گیا اور انہیں پرواز سے آف لوڈ کیا گیا_ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایس پی راو انوار پرواز 615 سے دبئی جانا چاہتا تھا_

ذرائع کے مطابق  راؤ انوار کے دبئی فرار ہونے کی کوشش ایف آئی اے نے ناکام بنائی دی،  ایف آئی اے امیگریشن کے عملہ نے پروازسے آف لوڈ کیا، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق راو انور کو گزشتہ شب دو بجے دبئی جانے سے روک دیا گیا اور انہیں پرواز سے آف لوڈ کیا گیا، غیر ملکی پرواز ای کے 615 سے دبئی جانا چاہتا تھا،پرواز سے آف لوڈ ہونے کے بعد راؤ انواز واپس چلے گئے،جنھیں ایئر پورٹ پر موجود سپیشل برانچ راولپنڈی،اے ایس ایف اور ایف آئی اے سمیت کسی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے عملے نے گرفتار نہیں کیا،ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ امیگریشن کاؤنٹر پر ایف آئی اے عملہ نے راؤ انوار سے بیرون ملک سفر کے لئے محکمانہ اور حکومتی اجازت نامہ دکھانے کا کہا تھا جس میں ناکامی پر انھیں آف لوڈ کیا گیا،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بطورسرکاری ملازم بیرون ملک سفر کے لئے ایکس پاکستان لیو کا سرٹیفکیٹ لازمی موجود ہونا چاہیئے،تاہم راؤانواز امیگریشن عملے کو وہ سرٹیفکیٹ بھی پیش نہ کرسکے،دوسری جانب ذرائع کا دعوی ہے کہ راؤانواز ایئرپورٹ سے واپس اسلام آباد اپنے قریبی عزیز کے پاس گئے ہیں،

راؤ انواز کے خلاف نقیب اللہ محسود کے قتل پرکراچی میں انکوائری جاری ہے

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے