عدالت میں شاہد مسعود پر لعنت
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ میں سینکڑوں افراد کی موجودگی میں دنیا میڈیا گروپ کے مالک میاں عامر محمود نے نیوز ون ٹی وی چینل کے صدر اور اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود پر لعنت بھیجی _
زینب قتل کیس کی سماعت کے دوران جب چیف جسٹس نے میاں عامر محمود کو بلایا تو انہوں نے روسٹرم پر آ کر جذباتی انداز میں کہا کہ میں شرمندہ ہوں، ہم نے متاثرہ لوگوں کو بتایا کہ ان کی بچیوں کو قتل کرنے سے قبل ان کی وڈیوز بنائی گئیں، ایک شخص بغیر ثبوت کے ایسی باتیں کر رہا ہے، ہم کیوں ایسے لوگوں کو اجازت دیتے ہیں، میاں عامر محمود نے مزید چند جملے کہہ کر اجازت چاہی اور اپنی نشست پر بیٹھنے کے لئے جانے لگے تو شاہد مسعود نے اپنی نشست سے بیٹھے بیٹھے آوازیں کسیں کہ آپ آئندہ کے وزیراعلٰی ہیں، آپ کو مبارک ہو، میاں عامر محمود فورا رکے اور جواب دیا کہ میں لعنت بھیجتا ہوں آپ پر، اور اپ کی ایسی باتوں پر _
چیف جسٹس نے فوراً کہا کہ ایسی گفتگو نہ کی جائے، عدالت کے ڈیکورم کا خیال رکھیں _ اسی دوران عدالت میں موجود کامران خان اور دیگر صحافیوں نے میاں عامر محمود کو ٹھنڈا کرنے کے لیے کہا کہ ایسا شخص کو جواب نہ دیں _