سی پیک پر بھی چیف جسٹس کا اجلاس
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ نے کٹاس راج مندر کا تالاب بحال نہ کرنے پر پنجاب حکومت پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے ۔حکم ديا ہے کہ کٹاس راج کا تالاب اور مندر بحال ہونے چاہئیں۔ چيف جسٹس نے سي پيک تنازعات پر بھی تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کا اجلاس بلا ليا ہے ۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کٹاس راج مندر حالت زار ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے مندر کا تالاب نہ بھرنے پر پنجاب حکومت پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کر ديا، حکم دیا کہ کٹاس راج کا تالاب اور مندر بحال ہونے چاہئیں۔ چیف جسٹس نے کہا تالاب کا پانی فیکٹریوں کے سبب کم ہو رہا ہے تو فیکٹریاں دوسرا بندوبست کریں، فیکٹریز کی وجہ سے آلودگی پھیل رہی ہے، ہم مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کو بھی نوٹس جاري کر ديا کہا کہ صدیق الفاروق کی ٹرم ختم ہو چکی، کیسے اب تک تعینات رہ سکتے ہیں؟ وزیراعظم کی نوازش پر یہ کب تک عہدے پر رہیں گے؟ چیف جسٹس نے سی پیک منصوبے پر بات کرتےہوئے کہا کہ انتہائی اہم منصوبہ ہے، کئی تنازعات سامنے آ رہے ہیں، ہم سی پیک منصوبے پر تمام تنازعات کا حل چاہتے ہیں، میں نے تمام چیف جسٹس صاحبان کو بلا لیا ہے۔