رابی کا گانا نقیب اللہ کے نام
اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے کیریئر کا پہلا پشتو گانا کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونیوالے نقیب اللہ محسود کے نام کردیا ۔ گلوکارہ رابی پیرز ادہ نے اپنا پشتو ویڈیو گانا 3فروری کو ریلیز کررہی ہیں ۔اس حوالے سے رابی پیرز ادہ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ پشتو گانے کی ویڈیو مکمل کی ہے اور اس کو ملک بھر میں ریلیز کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے پہلے پشتو ویڈیو گانے کو کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے نقیب اللہ محسود کے نام کردیا ہے ۔ یہ گانا ان کے نام اس لئے کیا ہے کہ تاکہ ان خاندان والوں کو احسا س ہوسکے کہ فنکار برادری بھی ان کے اس بڑے دکھ میں ان کیساتھ برابر کی شریک ہے ۔

