پاکستان24 متفرق خبریں

آٹھ اینکرز کیوں ملے؟

فروری 11, 2018

آٹھ اینکرز کیوں ملے؟

سوشل میڈیا پر یہ تصویر لگا کر مختلف تبصرے جاری ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اینکروں کو بلین ٹری سونامی منصوبے پر بریفنگ کے لیے بلایا تھا _

تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سینئر اینکرز پرسنز کی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات بنی گالہ اسلام آباد میں ہوئی اور اس موقع پر ملک امین اسلم نے بلین ٹری سونامی پر بریفنگ دی _

بیان کے مطابق اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ بلین ٹری سونامی اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے۔ ایک ارب سولہ کروڑ درخت لگائے گئے۔ عمران خان نے کہا کہ پانچ لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم ہوا، ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک میں پاکستان ساتویں نمبر ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں راجن پور، چیچہ وطنی، چھانگا مانگا اور کندیاں کے جنگلات ختم ہو چکے ہیں، بدقسمتی کی بات ہے حکومت پنجاب نے اس اہم ترین مسئلے پر توجہ نہیں دی۔ عمران خان نے کہا کہ یہ واحد منصوبہ ہے جس سے آنے والی نسلوں کو ماحولیاتی تبدیلی سے محفوظ کیا جاسکتا ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ واحد منصوبہ ہے جس کی کامیابی پر عالمی ماحولیاتی اداروں نے مہر تصدیق ثبت کی۔ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ اگلے مرحلے میں دیگر شہروں میں بھی یہ منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے