پاکستان24 متفرق خبریں

خبر کس نے غلط شائع کی

فروری 12, 2018 < 1 min

خبر کس نے غلط شائع کی

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے جنگ اخبار  کی غلط خبر پر نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ میر شکیل الرحمن کو طلب کرتے ہیں _

عدالت  عظمی میں ایک مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے جنگ اخبار میں چھپنے والی خبر کا نوٹس لے لیا اور کہا کہ میں نے کب خواہش ظاہر کی ہے کہ اگلی حکومت ن لیگ کی ہو ؟ چیف جسٹس نے پوچھا کہ کون ہے جنگ اخبار کا مالک ؟ چار دن بند کروا دیں گے ، پھر جنگ اور جیو ٹھیک ہو جائے گا ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اچھا خاصا میڈیا ہاؤس ہے پتہ نہیں اس کو کیا ہو گیا ہے، چیف جسٹس نے جیو نیوز کے نمائندہ خصوصی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عبدالقیوم صدیقی صاحب یہ  دیکھیں کیا ہو رہا ہے ، میں بریک میں آفس میں گیا تو پتہ چلا کہ ہماری وضاحت کے باوجود غلط خبر چھاپ دی ہے _

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس کی وزیراعلٰی سے عدالت میں کی گئی گفتگو کی وضاحت جاری کی گئی تھی تاہم سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر موجود افراد نے آج کے دن شائع تمام اخبارات میں ایک ہی جیسی خبر چھپنے کی نشاندہی کی ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے