پاکستان24

جج برطانوي شہري نکلا

فروری 13, 2018 < 1 min

جج برطانوي شہري نکلا

Reading Time: < 1 minute

رجسٹرار سپريم کورٹ نے اعلي عدليہ اور ماتحت عدليہ، سٹاف کي دہري شہريت سے متعلق رپورٹ عدالت ميں پيش کردي ہے رپورٹ کے مطابق سپريم کورٹ اور فيڈرل شريعت کورٹ کے کسي بھي جج کي دہري شہريت نہيں، چيف جسٹس لاہور ہائي کورٹ کے جج جواد حسن، ماتحت عدليہ کے جج اشفاق رانا اور فرخندہ اشرف کي دہري شہريت ہے،رپورٹ ميں کہا گيا جسٹس جواد حسن نے دہري شہريت حاصل نہيں کي وہ پيدائشي طور پر دو ملکوں کے شہري ہيں، سندھ ہائي کورٹ کے جسٹس کريم آغا برطانوي شہريت رکھتے ہيں، سندھ ماتحت عدليہ کے راشد اسد اور کے پي کے ماتحت عدليہ کے فروغ عطا اللہ خان کي بھي دہري شہريت ہے، اسلام آباد ماتحت عدليہ کي سميہ نورين اقبال دہري شہريت رکھتي ہيں، اسلام آباد ہائي کورٹ کے سٹاف ميں رضوان ممتاز کينيڈا کي مستقل سکونت رکھتے ہيں جبکہ  پشاور اور بلوچستان ہائي کورٹس کے بھي کسي جج کي دہري شہريت نہيں ہے

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے