نوازشريف کا مستقبل باني متحدہ جيسا ہوگا،فواد چوہدري
Reading Time: < 1 minuteلاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لودھراں کا نتیجہ ہماری توقعات کے برعکس ہے لیکن ہر ہار اپنے آپ کو بہتر کرنے کا موقع دیتی ہے لیکن یہ بات طے ہے کہ پورے پنجاب میں مقابلہ صرف (ن) لیگ اور تحریک انصاف کا ہی ہے، کہیں پر (ن) لیگ تگڑی ہے اور کہیں تحریک انصاف کی پوزیشن بہتر ہے۔فواد چوہدري نے نوازشريف پر کڑي تنقيد کرتے ہوئے کہا جس طرح بانی متحدہ کے بعد ایم کیو ایم ٹکڑوں میں بٹ گئی ہے اسی طرح مسلم لیگ (ن) کے بھی اتنے ٹکڑے ہوں کہ یہ پہچاننا بھی مشکل ہو جائے گا کہ اصل (ن) لیگ کون سی ہے۔سيکرٹري اطلاعات فواد چوہدري نے کہا موروثی سیاست اور انتخابی سیاست میں فرق ہوتا ہے، موروثی سیاست یہ ہوتی کہ اگر جہانگیر ترین کی جگہ علی ترین کو تحریک انصاف کا سیکریٹری جنرل لگا دیا جاتا اور یہ بالکل غلط بات ہوتی۔
Array