پاکستان

پارٹی کے بعد موت مل گئی

مارچ 3, 2018

پارٹی کے بعد موت مل گئی

راولپنڈی کے تھانہ ائرپورٹ کے علاقے میں فلیٹ میں جاری پارٹی پر مالک مکان نے ہوائی فائرنگ کر دی، خوفزدہ لڑکیاں چھتوں سے بھاگنے کی کوشش کرتے ہوئے گر گئیں، ایک ہسپتال میں چل بسی، دوسری کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گیا _

پولیس کے مطابق نادر خان نامی شخص کے فلیٹ پر چار افراد موجود تھے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو لڑکیوں اور لڑکوں کی موجودگی پر فلیٹ مالک نے غصے میں ہوائی فائرنگ کی جس کے بعد لڑکے ساتھ والے فلیٹ کی چھت پر کود کر موقع سے فرار ہو گئے جبکہ چھت کے راستے بھاگنے کی کوشش میں ایک لڑکی جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی  ۔

پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ سے زخمی کوئی نہیں ہوا، فلیٹ پر موجود افراد کے مطابق انہیں شیراز نامی شخص نے ٹھہرایا ۔ پولیس تفتیش کے مطابق نادر اور ذوالقرنین نامی لڑکوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اذان اور شیراز فرار ہوگئے ہیں _
ہسپتال ذرائع کے مطابق مسماۃ ب مر گئی ہے اس کا تعلق مانسہرہ سے ہے جبکہ مسماۃ ش کی ٹانگیں ٹوٹی ہیں فضل ٹاؤن راولپنڈی کی رہائشی ہے اور گھر والے آ گئے ہیں _
مرنے والی لڑکی کا پوسٹمارٹم ہو گیا ہے اور لواحقین اسپتال میں موجود ہیں _

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے