پاکستان

سینیٹ الیکشن: کون کون جیتا؟

مارچ 3, 2018

سینیٹ الیکشن: کون کون جیتا؟

اسلام آباد کی دو نشستوں پر مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے امیدوار مشاہد حسین سید اور اسد جونیجو کامیاب ہوئے ۔

،پنجاب کی بارہ نشستوں میں سے گیارہ مسلم لیگ ن نے حاصل کرلیں جبکہ پی ٹی آئی کے چوہدری سرور بھی جیت گئے ہیں، ن لیگ کے جیتنے والوں میں،اسحاق ڈار، آصٖف کرمانی،ہارون اختر، سعدیہ عباسی،نزہت صادق،کامران مائیکل،حافظ عبدالکریم،مقبول احمد،مصدق ملک،زبیر گل،رانا محمود الحسن،نصیب اللہ بازئی ہیں ۔

سندھ سے پیپلزپارٹی نے دس، ایم کیوایم اور فنکشنل لیگ نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی، کامیاب ہونے والوں میں انور لعل ،کرشنا کوہلی، سکندر میندھرو،رضا ربانی،مولابخش چانڈیو،مصطفی نواز، امام دین، قرۃ العین مری،رخسانہ زبیری،ایاز مہر،مظفر حسین، ایم کیوایم کے فروغ نسیم کامیاب ہوئے ۔

بلوچستان سے کامیاب ہونے والوں میں انوار الحق کاکڑ،خدابابر بلوچ،احمد خان،مولانا فیض محمد،صادق سنجرانی، یوسف خان کاکڑ شامل ہیں ۔

خیبرپختونخوا سے اعظم سواتی، مہر تاج روغانی،روبینہ خالد، دلاور خان،فیصل جاوید، طلحہ محمود، پیر صابر شاہ شامل ہیں ۔

فاٹا سے بھی چار امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، منتخب ہونے والوں میں ہدایت اللہ، ہلال الرحمن، شمیم آفریدی اور مرزا آفریدی شامل ہیں  ۔

 

 

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے