حادثے میں تین جاں بحق
موٹروے پر کار الٹنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ہیں _ موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ بالکسر انٹرچینج کے قریب پیش آیا ہے _
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں، نعشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے_
حادثے کا شکار گاڑی راولپنڈی جا رہی تھی،
حادثہ کار ڈرائیور کے سوجانے کے باعث پیش آیا،ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا ہے کہ کار میں پانچ افراد سوار تھے،دو زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے _

