پاکستان

ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا

مارچ 4, 2018

ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا

سرگودھا میں حلقہ پی پی 30 میں ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا ہے جہاں پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ پولنگ اسٹیشنز پرپولیس اور رینجرزاہلکارتعینات ہیں جب کہ حلقے کے اطراف میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔انتخاب کے لیے تحریک انصاف کے راؤ ساجد اور(ن) لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسر ظفر سندھو میدان میں ہیں۔ حلقہ میں کل 137 پولنگ اسٹیشنز قائم کیئے گئے ہیں جہاں پر ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں جب کہ  137 میں سے 19 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قراردیا گیا ہے۔حلقہ پی پی 30 میں ووٹرزکی کل تعداد 1 لاکھ 73 ہزار 919 جس میں مرد ووٹرز 98 ہزار145 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 75 ہزار 774 ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے