پاکستان پاکستان24

راؤ انوار کی دہری شہریت نہیں

مارچ 5, 2018 < 1 min

راؤ انوار کی دہری شہریت نہیں

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں  نقیب اللہ قتل ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی مین تین رکنی بنچ نے سماعت نے کی _ چیف جسٹس نے پوچھا کہ آئی جی صاحب کوئی پیش رفت یاکامیابی؟

پاکستان 24 کے نامہ نگار کے مطابق اے ڈی خواجہ نے بتایا کہ نقیب اللہ قتل میں ملوث ڈی ایس پی گرفتار ہو گیا ہے _ آئی جی سندھ نے بتایا کہ راو انوار ابھی تک گرفتار نہیں ہوا  _ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے آپ کوتمام سیکورٹی اداروں کی مدد دی تھی، کیوں گرفتار نہیں ہوا آپ بہتر بتاسکتے ہیں_

چیف جسٹس نے پوچھا کہ آئی جی صاحب یہ بتائیں تمام سیکورٹی اداروں سے کیامعاونت مانگی گئی؟

عدالت کو بتایا کہ تمام سیکیورٹی اداروں سے راوانوار کی تلاش کے لیے مدد مانگی تھی، واٹس ایپ کال سے متعلق کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی،  آئی جی سندھ نے بتایا کہ آئی بی کی رپورٹ آ چکی ہے _

چیف جسٹس نے پوچھا کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کی رپورٹ کیوں نہیں آئی؟  چیف جسٹس نے راؤ انوار کی دہری شہریت رپورٹ کے بارے میں پوچھا تو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ راوانوار دوھری شہریت نہیں رکھتے، راوانوار اقامہ رکھتے ہیں_

پاکستان 24 کے نامہ نگار کے مطابق وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ راوانوار کے بینک اکاونٹس منجمند ہوگئے ہیں _

چیف جسٹس نے کہا کہ ساڑھے گیارہ بجے اس کیس کو سنتے ہیں، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم تو صرف آرڈر جاری کر سکتے ہیں، کام ایجنسیوں نے کرنا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ آئی بی کی رپورٹ میں کچھ نیا نہیں، چیف جسٹس نے پوچھا کہ آئی ایس آئی کی رپورٹ کہاں ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ آئی ایس آئی کی رپورٹ نہیں ہے،

دیکھتے ہیں مزید کیااحکامات دے سکتے ہیں چئف جسٹس

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے