پختونخوا حکومت نے سنگاپور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے: صوبائی وزیر
Reading Time: < 1 minuteخیبر پختونخوا کے وزیر سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت نے کارکردگی میں سنگاپور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
جمعرات کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی وہ دو مرتبہ بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کے لیے آئے، اور عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہیں کروائی جاتی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ اگر ملاقات نہ کروائی گئی تو وہ توہین عدالت کے لیے عدلیہ سے رجوع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جیل والے کوئی عدالتی حکم نہیں مانتے اور جو قیدیوں کے حقوق ہیں اس کے اوپر بھی عمل درامد نہیں کیا جا رہا۔
اج اگر ملاقات ہوتی ہے تو پارٹی امور سمیت کے پی کے حکومت کے حوالے سے بھی بانی پی ٹی ائی سے بات کروں گا
صوبائی وزیر نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت سنگاپور سے بھی اگے نمبر لے گئی ہے۔
سنگاپور میں ریونیو گروتھ ریٹ 28 پرسنٹ ہے اور خیبر پختون خواہ 55 پرسنٹ تک ریونیو گروتھ ریٹ پہلے سال میں پہنچ گیا
پنجاب میں ائی ایم ایف نے 155 بلین کا ٹارگٹ دیا تھا سرپلس دکھانے کا
وہ 450 ارب کے خسارے میں جا رہے ہیں
اگر کے پی میں کرپشن ہوتی تو ہم 178 بلین کے سرپلس پر نہ ہوتے
پانی پی ٹی ائی کی ہدایت پر کے پی کے کی عوام کو رمضان المبارک میں اشیائے خورد نوش پر ریلیف دینے جا رہے ہیں
بانی پی ٹی ائی کے ویژن کے مطابق خیبر پختونخوا کے عوام کو ریلیف دیں گے۔