پاکستان

توہین عدالت: دانیال عزیز کا جواب

مارچ 5, 2018

توہین عدالت: دانیال عزیز کا جواب

توہین عدالت کیس میں دانیال عزیز نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے ۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ میڈیا سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹنگ کرتا ہے، ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا، تقاریر میں کبھی آئینی اداروں کے وقار کو کم کرنے کی کوشش نہیں کی، شو کاز نوٹس واپس لینے کی استدعا کی جاتی ہے ۔

وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے جواب میں شوکاز نوٹس واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔ دانیال عزیز نے سارا ملبہ میڈیا پر ڈالتے ہوئے جواب میں کہا ہے کہ میڈیا سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹنگ کرتا ہے ۔ غلط رپورٹنگ کے نتائج ہمیشہ منفی نکلتے ہیں۔ عوامی نمائندوں کے الفاظ کو باآسانی سیاق و سباق سے ہٹ کر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ ہمیشہ زیر التواء مقدمات پر ضابطہ اخلاق کے دائرے میں رہ کر بات کی۔چینلز کی بھی ذمہ داری ہے کہ ضابطہ اخلاق سے ہٹ کر تقاریر نشر نہ کریں۔

دانیال عزیز کے جمع کرائے جواب میں کہا گیا ہے کہ عدالت میڈیا کیلئے جاری ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے ۔ دانیال عزیز کی جانب سے جمع کرائے جواب میں کہا گیا ہے کہ ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا۔ تقاریر میں کبھی آئینی اداروں کے وقار کو کم کرنے کی کوشش نہیں کی۔ عدالتی کارروائی اور انصاف کی راہ میں کبھی رکاوٹ نہیں بنا۔

سپریم کورٹ میں دانیال عزیز توہین عدالت کیس کی سماعت کل ہوگی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے