پاکستان

اسلام آباد: زیادتی کے بعد قتل

مارچ 7, 2018

اسلام آباد: زیادتی کے بعد قتل

اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کی حدود میں معصوم بچی کو قتل کر دیا گیا _ بچی کی والدہ نے کہا ہے کہ زیادتی بھی کی گئی اور مقتولہ کے جسم سے خون بہہ رہا تھا تاہم پولیس نے لواحقین کو احتجاج سے روکنے کے لیے منتشر کرنے کی کوشش کی _

گولڑہ پولیس نے بچی کو مردہ حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا، لواحقین کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا اور پولیس اہلکار بچی کی لاش زبردستی لے کر چلے گئے _

اہل علاقہ کی پولیس سے ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد عوام کے مشتعل ہونے پر پولیس اہلکار گاڑیاں بھگا کر چلے گئے، اہل علاقہ نے آگ جلا کر گولڑہ روڈ بلاک کر دیا _

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے