پاکستان پاکستان24

مشال قتل کا مفرور ملزم گرفتار

مارچ 8, 2018 < 1 min

مشال قتل کا مفرور ملزم گرفتار

Reading Time: < 1 minute

خیبر پختون خوا کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں قتل کئے گئے مشال خان کیس میں پولیس نے مفرور اہم ملزم عارف کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ملزم تحریک انصاف کا تحصیل کونسلر ہے اور مشال قتل کے بعد مفرور ہو گیا تھا۔

 مردان کے ضلعی پولیس افسر میاں سعید نے بتایا ہے کہ ملزم عارف ولد طور خان کو مردان کے علاقے رنگ روڈ چمتار سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ ملزم عارف کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کہہ رہا تھا کہ جو مشال پر گولی چلانے والے کا نام بتائے گا وہ پیغمبر سے غداری کرے گا ۔

مشال قتل کیس میں 61 ملزمان نامزد تھے جن میں سے کونسلر عارف سمیت 3 ملزمان مفرور تھے جبکہ مقدمے میں دیگر نامزد ملزمان کو سزا سنائی جا چکی ہے ۔ عارف پر الزام ہے کہ اس نے مشال خان کو مشتعل ہجوم کے ساتھ بری طرح تشدد کرکے قتل کرنے کے بعد جشن منایا اور فخریہ انداز میں ویڈیو بنوائی تھی۔

یاد رہے کہ مشال خان کو 13 اپریل 2017 کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشتعل ہجوم نے توہین رسالت اور توہین مذہب کے الزامات لگانے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا تھا، مشال خان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا اور اس کی نعش کی بے حرمتی کرنے کی کوشش کی تھی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے