چوبیس تانگہ پارٹیاں عدالت میں
Reading Time: < 1 minuteرجسٹریشن منسوخی کے خلاف 24 سیاسی جماعتوں کی اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں _ چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ 14 مارچ کو سماعت کرے گا _
اپیلیں مولانا سمیع الحق، جمشید دستی کی جماعتوں نے دائر کیں, ریاض فتیانہ کی عوام لیگ اور سنی تحریک نے بھی اپیلیں دائر کیں _ الیکشن کمیشن نے کارکنوں کی فہرست نہ دینے پر رجسٹریشن منسوخ کی تھی _
الیکشن ایکٹ میں دو ہزار کارکنوں کی فہرست لازم قرار دی گئی تھی _
Array