پاکستان

بتانا چاہتا ہوں کہ ججز کے اسلام آباد ٹرانسفر پر کیوں راضی ہوا: چیف جسٹس

فروری 3, 2025 < 1 min

بتانا چاہتا ہوں کہ ججز کے اسلام آباد ٹرانسفر پر کیوں راضی ہوا: چیف جسٹس

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے کہا ہے کہ اسلام آباد وفاق کی علامت ہے اور ججز کا تبادلہ آئین کے مطابق ہوا۔

پیر کو سپریم کورٹ میں پریس ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب کے دوران چیف جسٹس یحیی آفریدی نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز ٹرانسفر پر بات کرنا چاہتے ہیں۔

چیف جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ اسلام آباد وفاق کی علامت ہے، ہمیں سکول بھیجا جاتا ہے کہ آپ جینٹل مین بن کر آئیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میں کیوں ججز ٹرانسفر پر راضی ہوا، اس لیے کہ ٹرانسفر آئین کے تحت ہوئے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ایک بلوچی بولنے والا جج آیا، سندھی بولنے والا جج آیا ہے، وفاق پورے ملک کا ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 200 کے یہ تحت اچھا اقدام ہے۔

چیف جسٹس یحیی آفریدی نے ججز تبادلوں کو خوش آئند قرار دے دیا اور کہا کہ مزید ججز بھی دیگر صوبوں سے آنے چاہییں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے