پاکستان

فرانس: پی آئی اے افسر کی منشیات

مارچ 10, 2018 < 1 min

فرانس: پی آئی اے افسر کی منشیات

Reading Time: < 1 minute

پیرس میں چار کلو ہیروئن برآمدگی پر گرفتار پی آئی اے فلائٹ سٹیورڈ ایئرلیگ لاہور کا عہدےدار نکلا ہے، حکام کے مطابق ملزم پہلے سے انڈر آبزرویشن تھا _

سرکاری ائر لائن پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق پیرس میں گرفتار ہونے والا فلائٹ سٹیورڈ گلزار تنویر لاہور کا رہائشی تھا جو اسلام آباد سے پیرس کی فلائٹ پر خدمات سرانجام دینے کے لئے جمعرات کو وفاقی دارالحکومت پہنچا تھا _

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے اسلام آباد پیرس کی پرواز پر ڈیوٹی بھی سفارش سے حاصل کی تھی، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم پہلے سے انڈر ابزرویشن تھا جس کے خلاف ایک انکوائری بھی جاری تھی، جبکہ ملزم کے پیرس میں گرفتار ہونے کے بعد پاکستان میں موجود اس کے پانچ ساتھیوں سے بھی تفتیش کا فیصلہ کیا گیا ہے _

ذرائع کے مطابق سیکرٹری ایوی ایشن نے سی ای او پی آئی اے کو خط تحریر کر دیا ہے  _ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای او پی آئی اے مشرف رسول سے چار دن میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے، منشیات سمگلنگ میں ملوث اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کا تعین کرکے رپورٹ مانگی گئی ہے  _

پاکستان کی قومی ائیر لائن کے چیف ایگزیکٹو کو کہا گیا ہے کہ بتایا جائے اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارے کی مناسب چیکنگ کیوں نہیں کی گئی، طیارے کی چیکنگ کرنے والےچار اداروں سے بھی اس حوالے سے جواب لیا جائے _

بین الاقوامی پرواز کی روانگی سے قبل کسٹمز، اے این ایف، اے ایس ایف اور پی آئی اے کا عملہ چیکنگ کرتا ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے