صادق سنجرانی کے لیے بد دعا
Reading Time: < 1 minuteپشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے صحافیوں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صادق سنجرانے کیلئے بددعا کی جاسکتی ہے ۔
پاکستان 24 کے نامہ نگار کے مطابق صحافی نے سوال کیا کہ کیا چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے آ جائے گا تو محمود خان اچکزئی نے جواب میں پوچھا کہ کیا بلوچستان سے چیئرمین کے لئے کوئی امیدوار کھڑا ہے؟
محمود اچکزئی نے بتایا کہ صادق سنجرانی نے فون کر کے دعا کے لئے کہا تھا، میں نے کہا کہ جہاں تم کھڑے ہو اس کے لئے بددعا ہی ہوسکتی ہے دعا نہیں ۔ اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان سے عثمان کاکڑ ڈپٹی چیئرمین کے لئے کھڑے ہیں ان کو ووٹ کریں گے ۔
Array