علیم خان بھی جوتا کلب میں شامل
Reading Time: < 1 minuteگجرات میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جلسے سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران ایک شخص نے اسٹیج پر جوتا پھینک دیا جو عمران خان کے برابر میں کھڑے علیم خان کو جا لگا، جوتا سیدھا علیم خان کے سینے پر لگا ۔
جوتا لگنے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان اور علیم خان کو گھیرے میں لے لیا اور دونوں رہنماؤں کو گاڑی کے اندر بٹھادیا گیا، پولیس کے مطابق جوتا مارنے والا شخص ہجوم کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا، پولیس نے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Array