نوازشریف نہیں جائیں گے
Reading Time: < 1 minuteسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کبھی ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گے، وہ ہر چیز کا سامنا کرتے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔
لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق نے کہا اگر نواز شریف کو چند دن کا استثنیٰ مل جاتا اور وہ کلثوم نواز کی عیادت کرلیتے تو اس میں کوئی حرج نہیں تھا، انسانیت کا بھی تقاضا ہے کہ بیمار کی عیادت کی جائے ۔ اسپیکر نے کہا کہ میں بھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرنے جائیں گے ۔
اسپیکر ایاز صادق نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کبھی ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گے، وہ ہر چیز کا سامنا کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔
یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان ہائی کمیشن لندن کی طرف سے پرتکلف عشائیہ کااہتمام بھی کیا گیا تھا، عشائیے میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور پاکستانی ہائی کمشنر سمیت مختلف ممالک کے سفارت کاروں نے شرکت کی ۔