خواجہ سرا اینکر کو خوش آمدید
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا نیوز کاسٹر متعارف کرادیا گیا ہے جو کوہ نور ٹی وی پر خبریں پڑھا کرے گا، قومی ٹی وی چینلز کے متعدد اینکرز نے خواجہ سرا نیوز کاسٹر کو خوش آمدید کہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوہ نور نیوز وہ پہلا ٹی وی چینل بن گیا ہے جس نے تاریخ میں پہلی بار کسی خواجہ سرا کو خبریں پڑھنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ معاویہ ملک نامی خواجہ سرا اب باعزت طریقے سے نہ صرف اپنا روزگار کمائے گا بلکہ اس کی آمد ٹی وی چینل کی ریٹنگ میں بھی اضافے کا سبب بنے گی۔
کوہ نور ٹی وی چینل یوم پاکستان پر ری لانچ کیا گیا ہے جس کے ڈائریکٹر نیوز سینئر صحافی بلال اشرف ہوں گے۔ چینل کی ٹیم کی جانب سے خواجہ سرا نیوز کاسٹر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مہم بھی چلائی گئی اور ٹوئٹر پر #راستہ _دیجیئے کے نام سے ہیش ٹیگ بھی بنایا گیا۔
Array