مولویوں کے ۱۴ مقدمات میں وارنٹ
Reading Time: < 1 minuteپولیس نے فیض آباد انٹر چینج پر دھرنے دینے والے مولویوں کے 14 مقدمات میں گرفتاری کے وارنٹ مقامی عدالتوں سے حاصل کر لیے ہیں ۔ جن افراد کے وارنٹ حاصل کیے گئے ان میں مولوی خادم حسین رضوی بھی شامل ہیں ۔
اسلام آباد کے انڈسٹریل ایریا میں قائم پولیس اسٹیشن کے حکام نے خادم حسین رضوی و دیگر کے خلاف مختلف عدالتوں سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں، ان مقدمات میں خادم حسین رضوی اور ان کے دیگر ساتھیوں پر دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7 بھی شامل ہیں ۔
فیض آباد دھرنے کا مقدمہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے جب کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت اس سے قبل بھی خادم حسین رضوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے ۔
Array