پاکستان24 متفرق خبریں

بال ٹمپرنگ کا اعتراف

مارچ 25, 2018 2 min

بال ٹمپرنگ کا اعتراف

Reading Time: 2 minutes

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان سٹیوو سمتھ بال ٹمپرنگ کے اعتراف کے بعد ایک میچ کے لیے کپتانی سے ہٹ گئے ہیں، یہ فیصلہ ان کے کھلاڑی کیمرون بینکروفٹ کے اس اعتراف کے بعد کیا گیا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران وہ بال ٹیمپرنگ کر رہے تھے،  کپتان سٹیون سمتھ کا کہنا تھا کہ وہ کیمرون کے ارادے کے بارے میں پہلے سے جانتے تھے ۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کیمرون بینکروفٹ کو ٹی وی کیمروں نے ایک پیلے رنگ کی ٹیپ بال پر رگڑتے ہوئے عکس بند کیا تھا جس کے بعد یہ بھی دیکھا گیا کہ انھوں نے یہ ٹیپ امپائرز سے چھپانے کے لیے اپنی پتلون میں ڈال لی۔

بی بی سی کے مطابق 24 سالہ کیمرون آسٹریلوی ٹیم کے نوجوان ترین کھلاڑی ہیں۔ ان کے خلاف میچ ریفری نے گیند کی حالت تبدیل کرنے کا چارج لگایا اور جرمانہ کیا ہے۔

کپتان سٹیون سمتھ کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی بڑی غلطی تھی تاہم انھوں نے کہا کہ وہ کپتانی چھوڑیں گے نہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ٹیم کی ’قیادت‘ نے اس بارے میں بات کی اور سوچا کہ یہ کامیابی حاصل کرنے کا ایک حربہ ہو سکتا ہے۔

میچ میں کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں 238-5 رنز بنائے تھے اور انھیں 294 رنز کی برتری حاصل ہے۔

دونوں کھلاڑیوں نے اس حوالے سے معافی مانگی ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میچ کے دوران بال کیمرین بینکروفٹ کے پاس پھینکی گئی تو  ٹی وی کیمروں میں انھیں جیب سے سرخ چیز نکال کر بال پر ملتے دیکھا گیا، بعد ازاں انھوں نے وہ چیز واپس اپنی جیب میں ڈال لی۔

فوٹیج نشر کرنے کے بعد انھیں ایک پیغام بھیجا گیا جس کے بعد انھوں نے ٹیپ اپنی پتلون کے جیب میں ڈال لی۔ اس کے فوراً بعد میدان میں کھڑے امپائرز نے ان سے پوچھا تو انھوں نے اپنی جیب سے صرف ایک کالا کپڑا نکال کر دیکھایا جو کہ بظاہر ان کی سن گلاسز کا کور تھا۔

امپائرز نے گیند تبدیل نہیں کی مگر گراؤنڈ میں لگی بڑی سکرین پر یہ مناظر دیکھ کر شائقین نے ان کے خلاف نعرے بازی شروع کی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے