فوجی ترجمان کا منظور پشتین کو خراج تحسین
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی فوج کے ترجمان نے پشتون تحفظ موومنٹ کے روح رواں منظور پشتین کو ’ونڈر فل ینگ بوائے‘ قرار دیا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا انٹیلی جنس کے پاس ایسے کوئی شواہد ہیں کہ پشتون تحفظ موومنٹ کو باہر سے تعاون حاصل ہے؟
فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے جواب دیا کہ وہ خود منظور پشتین سے ملے ہیں، وہ ’ونڈر فل ینگ بوائے‘ ہیں، جس کے بعد منظور کی وزیراعظم سے بھی ملاقات ہوئی ہے ۔ ان کے زیادہ تر مطالبات منظور کر لیے گئے، سیکورٹی چیک پوسٹیں وقت اور حالات کے مطابق علاقے کی ضرورت ہیں ۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ نقیب اللہ محسود کے قتل کا کیس عدالت میں ہے، اس مقدمے میں ملوث سابق ایس ایس پی راؤ انوار سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، نقیب محسود کے قتل کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہے، اس معاملہ پر زیادہ شور افغانستان کی طرف سے اٹھایا گیا۔