پاکستان24 متفرق خبریں

ملالہ یوسفزئی پاکستان میں

مارچ 29, 2018 < 1 min

ملالہ یوسفزئی پاکستان میں

Reading Time: < 1 minute

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ہے ۔ وہ گزشتہ رات غیرملکی پرواز ای کے 614 کے ذریعے دبئی سے اسلام آباد پہنچی ہیں، ملالہ کی اسلام آمد کے موقع پر ایئرپورٹ پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

ملالہ یوسفزئی کوانتہائی سخت سیکورٹی حصار میں ایئر پورٹ سے اسلام آباد کے سرینا پہنچایا گیا۔ وہ آج وزیراعظم آفس میں پروگرام میں شرکت کریں گی، وہ وزیراعظم شاہد خاقان سمیت اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گی _ ملالہ یوسفزئی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ تقریبا چھ سال بعد وطن واپس آئی ہیں اور پاکستان میں چار دن قیام کریں گی،جبکہ ان کے ہمراہ ان کے والد ضیاء الدین یوسفزئی، والدہ مس فرح محمد اور امیروین تھامسن بھی پاکستان پہنچے ہیں _

ملالہ یوسفزئی آج رات پاکستان پہنچیں گی، ملالہ کے والد ضیاء الدین بھی اس کے ہمراہ ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے