اداروں کو اپنی حدود میں رہنا چاہیے
Reading Time: < 1 minuteسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کا کہنا ہے کہ جو لوگ اپنی پارٹیاں تبدیل کرتے ہیں، ان کا انجام کبھی اچھا نہیں ہوتا، کوئی ادارہ اختیارات سے تجاوز کرے گا تو اسمبلی اپنا کردار ادا کرے گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سردارایاز صادق کا کہنا تھا کہ جب تشویش تھی کہ الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے، تو اپنا موقف دیا، البتہ اب مجھے لگ رہا ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گےاور مجھے پورا یقین ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں کوئی بھی حرف آخر نہیں ہوتا، پیپلز پارٹی کو سینیٹ میں پی ٹی آئی نے ووٹ دیا، مستقبل کے بارے میں بھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ سیاست میں پارٹیاں تبدیل کرنے والو ں کا انجام اچھا نہیں ہوتا، ن لیگ اپنی جگہ کھڑی رہے گی جسے جانا ہے وہ جائے، اسے ر وکنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
Array