پاکستان پاکستان24

مارگلہ پہاڑیوں کی آگ پر قابو

مارچ 31, 2018 < 1 min

مارگلہ پہاڑیوں کی آگ پر قابو

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں پر لگی آگ پر قابو پا ليا گيا ہے، آگ بجھانے کے عمل میں فوج اور پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے بھی حصہ لیا ۔

اسلام آباد ميں مارگلہ کی پہاڑيوں پر جمعرات کے روز لگنے والی آگ پر دو روز بعد قابو پاليا گيا ہے، چيئرمين اين ڈی ايم اے کے مطابق ابتدائی طور پر آگ کی شدت کم تھی ليکن ہوا کی شد ت  کے ساتھ آگ پھيل گئی ۔ انتطٓاميہ کی ناکامی کے بعد فوج اور پاک فضائيہ سے مدد طلب کی گئی، آرمی ،ائير فورس، سی ڈی اے اور پاکستان نيوی کے جوانوں نے آگ بجھانے ميں حصہ ليا، آگ پر ہفتہ کی صبح مکمل قابو پاليا گيا ۔

چيئرمين اين ڈی ايم اے ليفٹيننٹ جنرل عمر حيات نے بتايا کہ آگ سے مقامي آبادياں محفوظ رہيں اور کوئی جاني نقصان نہيں ہوا، چيئرمين اين ڈي ايم اے نے بروقت تعاون کرنے پر تمام اداروں کا شکريہ بھی ادا کيا ،

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے