دس کی سزائے موت کی توثیق
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی فوج کے سربراہ نے دس دہشت گردوں کی سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے ۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان نے یہ خبر دی ہے ۔
بیان کے مطابق جن دس دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثٰیق کی گئی ہے وہ گھناونے جرائم میں ملوث تھے جن میں فوج کے اہلکاروں اور عام شہریوں پر حملے شامل ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان دہشت گردوں نے کل ۶۲ افراد کو قتل کیا تھا جن میں گیارہ پولیس اہلکار، چھیالیس ایف سی و فوجی اہلکار جبکہ پانچ عام شہری شامل ہیں ۔
فوجی ترجمان کے بیان کے مطابق ان دہشت گردوں نے معروف قوال امجد صابری کو بھی قتل کیا تھا ۔ دیگر پانچ دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے ۔
Array