پاکستان24 متفرق خبریں

پشتون جلسے میں پچاس ہزار شریک؟

اپریل 8, 2018 2 min

پشتون جلسے میں پچاس ہزار شریک؟

Reading Time: 2 minutes

پشاور میں پشتون قومی موومنٹ کے زیر اہتمام جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے۔ شرکا کے مطابق ان کی تعداد لاکھوں میں ہے، کچھ رپورٹرز کے مطابق ایک لاکھ افراد شریک ہوئے تاہم خفیہ اداروں کی غیر سرکاری رپورٹس کے مطابق پچیس ہزار لوگوں نے شرکت کی ہے ۔

مقررین نے منظور پشتین کی شروع کردہ تحریک پر ان کو سراہا ہے ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پشتونوں کے حقوق سلب کئے گئے، ان کی نسلوں کو قبائلی علاقوں اور سوات بھیک مانگنے پر مجبور کر دیا گیا ۔

شرکا سے خطاب میں مقررین نے فوج پر شدید تنقید کی اور کہا کہ یہ ایک بلا بن چکی ہے جو کہتی ہے کہ پاکستان کے جفرافیائی محل وقوع کی وجہ سے ہماری اہمیت ہے ۔

جلسے کے شرکا نے سوشل میڈیا کے ذریعے اجتماع اور احتجاج کو دنیا بھر تک پہنچایا، پاکستان کے ٹی وی چینلز نے پشتون جلسے اور احتجاج کو اہمیت نہیں دی ۔ پاکستان کے ٹی وی نیٹ ورکس نے جلسے کی خبریں نشر نہیں کیں ۔

احتجاج میں لاپتہ افراد کے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے جن میں خواتین بھی شامل تھیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے