پاکستان پاکستان24

نگران حکومت کیلئے بات ہوئی

اپریل 9, 2018 2 min

نگران حکومت کیلئے بات ہوئی

Reading Time: 2 minutes

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس بھی عمران خان اور آصف زرداری کی طرح کی باتیں کرتے ہیں، نگران حکومت کے قیام کیلئے وزیراعظم سے بات چیت ہوئی ہے تاہم اس حوالے سے ابھی بات کرنا قبل از وقت ہوگا، نوازشریف نے موجودہ ملکی غیریقینی صورتحال کا ذمہ دار پاناما کیسز بنانے والوں کو قرار دیا ہے _

احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کرانے کیلئے وکیل خواجہ حارث سے مشورہ کریں گے کہ کیا درخواست دائر کی جا سکتی ہے _
نوازشریف نے کہاکہ ملکی معیشت میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا تاہم پانامہ کیسز کے باعث ملک میں غیریقینی کی صورت حال پیدا ہوئی، روپے کی قدر میں کمی اور ملکی قرضے کھربوں روپے بڑھے جو افسوس ناک ہیں،  نوازشریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نگراں حکومت کے قیام سے متعلق بات چیت ہونے کا بتایا تاہم اس کی تفصیل بتانے سے معذرت کی،
نوازشریف نے نیوائیرپورٹ منصوبہ کامیابی سے پائے تکمیل تک پہنچنے کو بھی خوش آئند قرار دیا ہے _

نواز شریف کی نیب کورٹ کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے پہلے کہا جا رہا ہے کہ پری پول دھاندلی ہوگئی، الیکشن می سب کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گئے، یہ کونسا شفاف الیکشن ہونے جا رہا ہے، اس طرح کے الیکشن کو قبول نہیں کریں گے، چیف جسٹس نے شفاف الیکشن کے بارے میں جو کہا ہے درست کہا، چیف جسٹس نے کہا ہے کہ وہ کسی قسم کے جوڈیشل مارشل لا پر یقین نہیں رکھتے، ان الفاظ کی منطق سمجھ نہیں آتی _

انہوں نے کہا کہ مجھے پارٹی صدارت سے ہٹانے کی مدت کا فیصلہ ابھی انا ہے، کہا جا رہا ہے پنجاب کی کارکردگی اچھی نہیں، عوام جانتے ہیں کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی کیسی ہے، آپ بتائیں کس صوبے کی کارکردگی بہتر ہے، یہاں تک کہا جا رہا ہے پنجاب حکومت کی کارکردگی صفر ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ کسی کو مکمل چھوٹ دی جائے اور کسی کو بند گلی میں دھکیلا جائے، چیف جسٹس بھی عمران خان اور زرداری جیسی باتیں کرتے ہیں _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے