پاکستان

جج ناراض، پولیس افسر تبدیل

اپریل 17, 2018

جج ناراض، پولیس افسر تبدیل

اسلام آباد کے پولیس افسر کو اچانک تبدیل کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پولیس افسر کو ‏ن لیگی خواتین کے نواز شریف تا حیات نا اہلی کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ روکنے، مقدمہ درج نہ کرنے پر ہٹایا گیا _

پاکستان 24 کے پاس دستیاب نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے ایس ایس پی سیکیورٹی جمیل ھاشمی او ایس ڈی بنا دئیے گئے ہیں تاہم سپریم کورٹ کی سیکورٹی کے لیے تعینات ایس پی ذیشان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی _

ایس پی سٹی احمد اقبال کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے  جبکہ ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ حاکم خان کو معطل کر دیا گیا ہے –

ذرائع کے مطابق آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کی چیف جسٹس سے ملاقات بعد کارروائی کی گئی ہے_

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے