سابقہ بیوی کی تصاویر لگانے پر سزا
Reading Time: < 1 minuteسابقہ بیوی کی تصاویر سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر پھیلانے والے پولیس افسر کو الیکٹرانک جرائم کے انسداد کے قانون کے تحت سزا سنا دی گئی _
لاہور میں عدالت نے ملزم دابش غنی کو مجموعی طور پر 3 سال قید، ایک لاکھ پانچ ہزار جرمانے کی سزا سنائی ہے، جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید ایک ماہ قید بھگتنا ہوگی _
عدالت نے مجرم قرار دیے گئے سابق شوہر کو متاثرہ خاتون کو پانچ لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے _
مرکزی ملزم ایس پی کرائم برانچ گلگت کو عدالت نے اشتہاری قرار دیدیا ہے، معطل ایس پی جنید ارشد کے دائمی وانٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے، جنید ارشد پر سابق اہلیہ نے قابل اعتراض تصاویر اپ لوڈ کرنے کا الزام عائد کیا تھا _
ملزم کو سزا ایڈیشنل سیشن جج لاہور حفیظ الرحمان خان نے سنائی _
Array