تربیلا ڈیم خشک ہو گیا
Reading Time: < 1 minuteتربیلا ڈیم میں پانی تقریبا ختم ہو گیا ہے، حکام کے مطابق ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف 2 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 36 ہزار کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک ہے۔
ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح صرف دو فٹ رہ گئی جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 19 ہزار کیوسک ہے اور منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 30 ہزار کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک ہے۔
دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ ایک لاکھ 3 ہزار 9 سو کیوسک ہے۔پنجاب کو 67 ہزار 5 سو کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے۔
سندھ کو 45 ہزار کیوسک اور بلوچستان کو 5 ہزار 9 سوکیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے۔
کے پی کے کو 3 ہزار ایک سو کیوسک پانی کی فراہمی ہورہی ہے۔
Array