پاکستان پاکستان24

شہباز کے بیان پر نواز خاموش

مئی 11, 2018 < 1 min

شہباز کے بیان پر نواز خاموش

Reading Time: < 1 minute

احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی ہے تاہم کئی سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا ہے ۔

نواز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے الزامات پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے، اجلاس کا مقصد چیئرمین نیب والا معاملہ زیر بحث لانا ہے، یہ معاملہ چھوٹا نہیں ہے بلکہ بیت سیریس معاملہ ہے اس لیے سنجیدگی سے لے رہے ہیں ۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس سے زیادہ حالات اور کتنے گھمبیر ہونگے، نواز شریف سے چوہدری نثار کے ٹکٹ پر سوال کیا گیا تاہم وہ خاموش رہے، حمزہ شہباز کو نیب نے طلب کیاہے، اس سوال کا جواب دینے کی بجائے نواز شریف خاموش رہے _

ان سے پوچھا گیا کہ شہباز شریف کے خلائی مخلوق کے بیان پر کیا کہیں گے لیکن اس پر بھی خاموشی اختیار کئے رکھی _ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدارت سے مجھے فارغ کیا، تاحیات نااہل کیا گیا، جو یہ سب کر رہے ہیں راستہ بھی انھوں نے ہی نکالنا ہے، نواز شریف کا کہنا تھا کہ کبھی مارشل لاء کے دور میں بھی ایسا نہیں ہوا ۔

نوازشریف نے ساتھ پیش آئے حالات کے تناظر میں لطیفہ نما دلچسپ واقعہ بھی سنایا، کہا کہ ‘راجن پور اب ضلع بن چکا ہے، یہ پہلے کا واقعہ ہے کہ ایس پی نے تھانے کے سپاہی کو ڈانٹ دیا کہ تھانے میں صفائی کیوں نہیں ہے، ایس پی نے کہا میں تمھیں ٹرانسفر کر دوں گا اور سزا دوں گا ۔ سپاہی نے کہا کہ جناب جو مرضی کریں، راجن پور سے آگے کوئی تھانہ نہیں، نہ ہی سپاہی سے نیچے کوئی رینک ہے’۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے