پی آئی اے کو مزید 20 ارب روپے
Reading Time: < 1 minuteوزیراعظم کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس قومی ایئرلائن کے جہازوں کی اوور ہالنگ کےلئے بیس ارب روپے کی گارنٹی کی منظوری دے دی ہے ۔
ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا جس میں پاسکو سے پینتیس ہزار ٹن گندم ورلڈ فوڈ پروگرام کو دینے کی منظوری دی گئی جو ٹی ڈی پیز کے لئے استعمال ہو گی جبکہ پی آئی اے کے جہازوں کی اوور ہالنگ کے لئے بیس ارب روپے کی گارنٹی کی منطوری دی گئی اور ہدایت کی گئی کہ رقم صرف مطلوبہ مقاصد کےلئے استعمال کی جائے، اجلاس میں سی ای او قوی ایئرلائن نے ادارے کی کارکردگی اور نقصانات میں کمی لانے کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی، ای سی سی نے افغانستان سے پھلوں اور سنزیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں چھوٹ کی اصولی منظوری بھی دے دی جبکہ اوگرا رولز دوہزار دو میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی تاکہ آر ایل این جی کی سپلائی لائن بھی اوگرا کے دائرہ اختیار میں آ سکے ۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے سی ایل کو رقم کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ایویشن ڈویژن اور وزارت خزانہ کو خصوصی ہدایت جاری کر دی، سی ای او پی آئی اے سی ایل کی جانب سے ای سی سی کو بریفنگ بھی دی گئی ۔
اجلاس میں اوگرا آردینینس 2002 میں کی جانے والی ترامیم کی منظوری بھی دی گئی، اجلاس میں افغانستان سے درآمد کیے جانے والے تازہ سبزی، پھل اور ڈرائی فروٹ پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے کی منظوری بھی دی گئی، ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے کی منظور ی کا اعلان وزیر اعظم نے اپنے دورہ افغانستان کے دوران کیا تھا ۔