افتخار چودھری بدسلوکی فیصلہ محفوظ
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے ۲۰۰۷ میں شاہراہ دستور پر بد سلوکی کیس کا فیصلہ گیارہ سال بعد سماعت مکمل کر کے محفوظ کر لیا ہے ۔ اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کے پانچ اعلی حکام اس کیس میں ۲۰۰۷ سے توہین عدالت کی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں ۔
اس وقت کے اسلام آباد پولیس کے سربراہ چودھری افتخار احمد، چیف کمشنر خالد پرویز، ڈپٹی کمشنر چودھری محمد علی، ڈی ایس پی جمیل ہاشمی اور انسپکٹر رخسار مہدی کے خلاف سپریم کورٹ نے کارروائی کا حکم دیا تھا جس کو انٹرا کورٹ اپیل میں چیلنج کیا گیا تھا ۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ فیصلے والے دن تمام ملزمان عدالت میں حاضر ہوں ۔
Array