عالمی خبریں

’کوئی زندہ نہ بچا‘، واشنگٹن میں مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر کی ’غلطی‘ سے تباہ

جنوری 30, 2025

’کوئی زندہ نہ بچا‘، واشنگٹن میں مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر کی ’غلطی‘ سے تباہ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں مسافر طیارے کے تباہ ہونے کی ذمہ داری فوجی ہیلی کاپٹر پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غلط سمت میں پرواز کر رہا تھا۔

جمعرات کو قوم سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ یہ نہایت المناک دن ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارے کے فضا میں تصادم کے نتیجے میں خدشہ ہے کہ 60 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ حادثے میں کسی شخص کے زندہ بچنے کی امید باقی نہیں رہی۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں ایک مسافر طیارہ جس میں 64 افراد سوار تھے، رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوج کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے فضا میں ٹکرا گیا تھا۔

حکام کے مطابق مسافر طیارہ رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنے کے لیے نیچے آرہا تھا کہ اس دوران دریائے پوٹومک پر ایک فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’64 افراد کو لے جانے والے مسافر طیارے کے ساتھ فضا میں ٹکرانے والا ہپلی کاپٹر ‘ناقابل یقین طور پر‘ غلط سمت میں محو پرواز تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’ہیلی کاپٹر جس سمت میں جا رہا تھا وہ ’ناقابل یقین حد تک غلط‘ تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے