متفرق خبریں

طلال چودھری کے گواہوں کی فہرست

مئی 23, 2018 < 1 min

طلال چودھری کے گواہوں کی فہرست

Reading Time: < 1 minute

طلال چوہدری نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ کو اپنے گواہوں کی فہرست جمع کرائی ہے ۔ فہرست میں مریم اورنگزیب، مصدق ملک، ارکان اسمبلی سید عاشق حسین کرمانی، شہباز بابر اور ندیم عباس کے نام شامل ہیں ۔

جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی ۔ طلال چوہدری کے وکیل کامران مرتضٰی نے گواہوں کی فہرست پیش کی ۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ اس کیس کو طوالت نہیں دے سکتے، گواہوں کو ساتھ لے کر آتے ۔ طلال چوہدری کے وکیل نے کہا کہ گواہوں کی فہرست ہی آج فائنل کی ہے، گواہوں کو بھی عدالت لے آئیں گے، وکیل نے بتایا کہ گواہوں کی رضا مندی بھی لینا پڑتی ہے ۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ یہ سارے کام آپ کو پہلے کر لینے چاہئیں تھے، گواہوں میں ایم این ایز اور ایم پی ایز کا کیا کام، ایسے گواہ آپ کے موکل کا کیس خراب کر دیں گے ۔ عدالت نے پیمرا کے جی ایم آپریشن محمد طاہر بطور گواہ طلب کر لیا، کیس سے متعلق تمام ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے