وزیراعلیٰ خٹک کی اہلیہ آف لوڈ
Reading Time: < 1 minuteوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک کو سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے امیگریشن عملے نے پشاور ائرپورٹ پر جہاز سے اتار لیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک کی اہلیہ کو پشاور ائیر پورٹ پر قومی شناختی کارڈ نہ ہونے پر جہاز سے اتار لیا گیا ۔ ائرپورٹ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک پشاور سے امریکا جا رہی تھیں اور ان کے پاس اورسیز قومی شناختی کارڈ (نائیکوپ) نہیں تھا جس وجہ سے امیگریشن عملے نے انہیں جہاز پر سوار ہونے کے بعد واپس اتار لیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی اہلیہ کے پاس امریکی شہریت بھی ہے ۔
Array