پاکستان24 متفرق خبریں

اہم افغان حکام پاکستان میں

مئی 27, 2018 2 min

اہم افغان حکام پاکستان میں

Reading Time: 2 minutes

اعلی سطح افغان وفد پاکستان پہنچا ہے، وفد میں افغان سلامتی امور کے مشیر ، این ڈی ایس چیف، فوج کے سربراہ اور وزیر داخلہ شامل ہیں ۔ اعلیٰ سطح افغان وفد کی وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز اور مشیر سلامتی جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ سے ملاقاتیں ہوئی ہیں _

افغان مشیر سلامتی امورامحمد حنیف اتمر کی قیادت میں وفد کی ملاقات میں افغان صدر کے خصوصی نمائندے عمر زاخیلوال اور وزیر داخلہ واعظ برمک بھی موجود تھے  _ ملاقات میں پاک افغان دوطرفہ امور، سیکیورٹی صورتحال اور بارڈر مینیجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا _ افغانستان۔ پاکستان ایکشن پلان برائے امن و یکجہتی پر بھی بات چیت ہوئی ہے ۔

‏ اعلی سطح کے افغان وفد کی منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز سے اسلام آباد میں ملاقات بھی ہوئی، وفد کی سربراہی افغان صدر اشرف غنی کے مشیر برائے انفراسٹرکچر و ٹیکنالوجی نے کی، ملاقات میں دوطرفہ معاشی تعاون، باہمی تجارت، توانائی اور زمینی و ریلوے کے ذریعے روابط بڑھانے پر بات چیت اور تجاویز کا تبادلہ کیا گیا

افغان عوام نے گذشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط نامساعد اور غیر معمولی مشکلات کا سامنا کیا، سرتاج عزیز

افغان عوام کی تیز رفتار ترقی اور سماجی بہبود کے منصوبوں کی تیزی سے تکمیل وقت کا اہم تقاضا ہے، سرتاج عزیز

علاقائی اور باہمی روابط کا فروغ برق رفتار ترقی کی ضمانت فراہم کرتا ہے، سرتاج عزیز

پاکستان افغانستان کی معاشی اور مختلف شعبوں میں ترقی کے لئے بامقصد کردار ادا کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، سرتاج عزیز

باہمی روابط، تجارت کے فروغ اور معیشت کے استحکام کے لئے کے لئے زمینی اور ریل راستوں کی تعمیر نہایت اہم ہے، سرتاج عزیز

دونوں ممالک کے وفود کی جانب سے معاشی فروغ کے لئے قائم ورکنگ گروپ کے رواں سال ستمبر میں ہونے والے اجلاس سے قبل سب ورکنگ گروپ کے اجلاس باقاعدگی سے کرنے پر اتفاق

سب ورکنگ گروپ ستمبر میں ہونے والے معاشی تعاون کے اہم اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کی سفارشات مرتب کرے گا۔

مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے اعلی سطحی افغان وفد کی ملاقات، ترجمان

دوطرفہ سطح پر تعاون کے فروغ اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال، ترجمان

افغان، پاکستان ایکشن پلان برائے تعاون و ہم آہنگی کے بروقت، موثر اطلاق پر زور، ترجمان

پاکستان اپنے عہد پر قائم، عزم پختہ ہے، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ

افغانستان کیساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیں گے، مشیر قومی سلامتی

دفاع، انٹیلی جینس، سفارتی، سیاسی اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون ناگزیر ہے، ناصر جنجوعہ

ہمیں مستقبل کی راہیں تلاش کرنا ہیں، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ

ماضی کے اختلافات بھلا کر محبتوں، حقائق کو جگہ دینا ہو گی، ناصر جنجوعہ

"امن” دونوں ممالک کی مشترکہ اور اہم ضرورت ہے، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ

افغان، پاکستان ایکشن پلان برائے تعاون و ہم آہنگی کا موثر اطلاق مستقبل کو تابناک بناءے گا، ناصر جنجوعہ

دوطرفہ سطح پر ایکشن پلان کے حقیقی اطلاق کیلئے مخلصانہ کاوشوں کا عزم، ترجمان

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے