موبائل فون ٹیکس معطل
Reading Time: < 1 minuteلاہور میں مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے موبائل فون کمپنیز اور ایف بی آر کی جانب سے موبائل کارڈز پر وصول کیے جانے والے ٹیکسز معطل کر دیئے تاہم عدالت نے ٹیکسوں کو معطل کرنے کے احکامات پر عمل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو دو دن کی مہلت دیدی ہے _
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ یہاں پر لوگوں سے لوٹ مار کی جارہی ہے _ جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ریڑھی بان سے کیسے ٹیکس وصول کیا جاسکتا ہے _
عدالت نے ہدایت کی ہے کہ جس کا موبائل فون کا استعمال مقررہ حد سے زیادہ ہے اس سے ٹیکس وصول کریں، جو صارف ٹیکس نیٹ میں نہیں آتا تو اس سے کیسے ٹیکس وصول کرسکتے ہیں، سو روپے کا کارڈ لوڈ کرنے پر 64.38 پیسے وصول ہوتے ہیں، یہ غیر قانونی ہے، عدالت نے حکم دیا ہے کہ موبائل فونز کارڈر پر ٹیکس وصولی کیلئے جامع پالیسی بنائی جائے _
Array