پاکستان پاکستان24

مشرف واپس نہیں آئیں گے

جون 14, 2018

مشرف واپس نہیں آئیں گے

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں چار رکنی بنچ کو سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے وکیل قمر افضل نے بتایا ہے کہ خرابی صحت کے باعث ان کے موکل پاکستان واپس نہیں آ رہے، جس کے بعد سپریم کورٹ نے مشرف کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دینے کا عبوری حکم واپس لے لیا ہے _

سپریم کورٹ نے مشرف کا بلاک شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی کھولنے کا فیصلہ دیا تھا تاکہ وہ وطن واپس آ سکیں، واضح رہے کہ کہ سابق ڈکٹیٹر نے اعلان کیا تھا کہ وہ الیکشن میں حصہ لیں گے اور کئی امیدوار ان کے حق میں دستبردار ہو جائیں گے _

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے