پاکستان24 متفرق خبریں

نادہندہ اور دہری شہریت والے امیدوار

جون 16, 2018 < 1 min

نادہندہ اور دہری شہریت والے امیدوار

Reading Time: < 1 minute

ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے ملکی تاریخ میں پہلی بار2ہزار178نادہندہ اور 122دوہری شہریت کے حامل امیدواروں کا سراغ لگانے کا دعوٰی کیا ہے ۔امیدواروں کی مجموعی تعداد کے 11 فیصد نادہندگان کا تعلق سٹیٹ بینک ، پی ٹی سی ایل ،سوئی گیس اور دیگر محکموں سے ہے۔ فہرستیں ریٹرننگ افسروں کو ارسال کردی گئیں۔نادہندگان اور دوہری شہریت کے حامل امیدواروں پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی*۔

الیکشن کمیشن نے 2018کے عام انتخابات میں حصہ لینے والے ملک بھر کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے مجموعی طورپر21ہزار 4سو82امیدواروں میں سے 11 فیصد کے تناسب سے2ہزار 178 نادہندہ امیدواروں کا سراغ لگا لیا ہے۔ نادہندگان کا تعلق سٹیٹ بینک ، پی ٹی سی ایل ،سوئی گیس اور دیگر محکموں سے ہے۔قومی وصوبائی اسمبلیوں کے نادہندہ امیدواروں میں سٹیٹ بینک کے 383سوئی گیس کے 310 ایف آئی اے 123 جبکہ سب سے زیادہ پی ٹی سی ایل کے 1500 نادہندہ ہیں۔اسی طرح آئی ٹی ونگ نے آسٹریلیا ، کینیڈا ، جرمنی، سنگاپور، آئرلینڈ، اٹلی ،سپین ،بیلجیم،ازبکستان اور جنوبی افریقہ سمیت دیگر ملکوں کی دوہری شہریت رکھنے والے 123 امیدواروں کا سراغ بھی لگا لیا ہے۔دوہری شہریت اور نادہندگی کے حامل امیدواروں کی فہرستیں فوری طورپر الیکٹرانکلی ریٹرننگ افسروں کو ارسال کردی گئی ہیں۔اور ایسے امیدواروں نے عید کے فوری بعد واجبات ادا نہ کئے اور غیرملکی شہریت سرنڈر نہ کی تو ان کے نااہل ہونے کا اندیشہ ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے