طالبان کمانڈر دبئی جاتے گرفتار
پشاور میں ایف آئی امیگریشن نے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے
تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر مولوی بہادر جان کو گرفتار کر لیا ہے، ایف آئی اے امیگریشن ذرائع کے مطابق انتہائی مطلوب دہشتگرد بہادر جان نجی پرواز کے ذریعے دوبئی جارہا تھا، امیگریشن ذرائع کے مطابق مطلوب دہشتگرد نے حلیہ تبدیل کررکھا تھا کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران گرفتار کیا،
مولوی بہادر جان کا نام وزرات داخلہ نے سی ٹی ڈی کی سفارش پر سٹاپ لسٹ میں ڈالا تھا،
پشاور:مولوی بہادر جان کا تعلق ضلع بنوں سے ہے،ایف آئی اے امیگریشن ذرائع
پشاور:مولوی بہادر جان دہشتگردی کے کئی واقعات میں پولیس کو مطلوب تھا،

