ریٹرننگ افسروں کے سامنے پیش نہیں ہوں گے
عمران خان کے کاغذات نامزدگیوں پر اعتراضات سے نمٹنے کیلئے تحریک انصاف نے حکمت عملی تیار کر لی ہے جس کے تحت خان ریٹرننگ افسروں کے سامنے پیش نہیں ہوں گے، عمران خان کے دفاع کیلئے بابر اعوان آر اوز کے سامنے اعتراضات پر جواب دیں گے _
تحریک انصاف کے مطابق اسلام آباد اور لاہور میں آر اوز کے سامنے اعتراضات کے دفاع میں بابر اعوان کا ساتھ افتخار درانی دیں گے جبکہ فواد چوہدری نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو ہدف تنقید بنانے کے لیے تیاری کی ہے، تحریک انصاف کے ترجمان پریس کانفرنس میں افتخار چوہدری کے اعتراضات پر جواب دیں گے

