متفرق خبریں

پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد

جون 19, 2018

پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد

قومی اسمبلی کے حلقہ نمبر ایک چترال سے سابق ڈکٹیٹر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کردیا گیا ہے ۔ یہ فیصلہ حلقے کے ریٹرننگ افسر نے سنایا ۔

پرویز مشرف کی جانب سے این اے 1 چترال کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے جس کو ریٹرننگ افسر نے مسترد کر دیا ہے تاہم ان کی جماعت کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد کے کاغذات نامزدگی اسی حلقے کیلئے منظور کرلیے گئے ہیں ۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد نے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف نااہل ہونے کی وجہ سے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے لیکن پارٹی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور اس بار کوئی بائیکاٹ نہیں ہوگا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے