لاپتہ کیس میں ‘بڑوں’ کی پیشی
Reading Time: < 1 minuteچیف جسٹس ثاقب نثار نے لاپتہ افراد کے مقدمات میں سیکورٹی اور خفیہ محکموں کے افسران کو عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے ۔
پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق عدالت نے ڈی جی رینجرزسندھ، انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کے علاوہ آئی ایس آئی، ملٹری انٹیلی جنس اور انٹیلی جنس بیورو کے صوبائی سربراہان کو پیش ہونے کیلئے کہا ہے ۔
کراچی اور سندھ سے لاپتہ کئے گئے افراد کے مقدمے میں یہ تمام افسران کل دن بارہ بجے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیش ہوں گے ۔
Array